لارڈ میڈیا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول اور گروپس کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا، جس میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی نے بتایا ہے کہ گروپ مرحلے میں 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور کوالیفائر اے شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور کوالیفائر بی شامل ہیں۔
ورلڈ کپ کے اہم میچوں میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو نمیبیا کے ونڈہوک میں تین ٹیموں پر مشتمل سپر سیریز سے ہوگا۔ اس مرحلے کی فاتح ٹیم گروپ مرحلے میں جگہ بنائے گی۔
گروپ مرحلے کا آغاز 7 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں ہوگا جہاں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کا مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ بھارت کے خلاف دوسرا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق 2027 ورلڈ کپ میں روایتی لیگ فارمیٹ کے بجائے تین مراحل ہوں گے جن میں سپر سیریز، گروپ مرحلہ اور سپر 7 شامل ہیں۔ سپر 7 میں سات ٹیمیں راؤنڈ رابن بنیاد پر کھیلیں گی اور ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 17 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں جبکہ دوسرا 18 نومبر کو تشوانے میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 21 نومبر 2027 کو جوہانسبرگ میں شیڈول ہے۔ اگر ضروری ہوا تو 22 نومبر کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔


