ہومUncategorizedپی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت...

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کا اعلان

پشاور (لارڈ میڈیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت کی ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات صوبے کے عوام کے جمہوری حقوق پر حملہ ہوں گے اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ کریں گے۔

اجلاس میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے حقوق اور ترقی کے تحفظ پر زور دیا گیا اور کہا کہ ان علاقوں کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا بنیادی مقصد ہے۔ پی ٹی آئی نے دہشت گردی کی ہر شکل کی غیر مشروط مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی قراردادوں اور عوامی نمائندوں کی مشاورت کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

شرکا نے گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت کرنے والی جماعتوں جیسے عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کے جمہوری مؤقف کا خیر مقدم کیا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے آئین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ آفریدی کی مصروفیات کے باعث اجلاس میں عدم شرکت کے باوجود ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی غیر معمولی آئینی یا انتظامی اقدام کی صورت میں دوبارہ اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی آئین کی بالادستی اور پُرامن سیاسی جدوجہد کے لیے کام جاری رکھے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں