ہومUncategorizedوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے قانونی امور پر...

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے قانونی امور پر غور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ وزیر قانون نے خیبر پختونخوا کے آئینی امور پر روشنی ڈالی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے جس سے حالات مزید حساس ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مارچ پرامن ہو گا۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت طلال چوہدری اور دیگر حکومتی عہدیدار شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر آئینی تقاضے پورے ہوں تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بھی صوبائی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حالات کو قابو میں رکھا جائے۔

پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف صفِ اول کا صوبہ ہے اور ان کے کارکنوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے بعد وفاق کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ 18 ستمبر کو کوہاٹ میں حملے میں 21 افراد شہید ہوئے جبکہ 26 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے میں 14 افراد جان بحق ہوئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں