تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکا کے 7 روزہ اعتماد سازی منصوبے پر جواب موصول ہوگیا ہے۔ عراقچی دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کے بعد تہران میں ایرانی قیادت سے مشاورت کریں گے۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق عراقچی نے دوحہ میں ملاقات کے دوران امریکی مؤقف سے آگاہی حاصل کی۔ وہ تہران پہنچ کر اس پر بات چیت کریں گے۔
امریکا اور ایران کے درمیان بنیادی اختلاف منصوبے کے عملدرآمد کی ترتیب پر ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے۔
ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو تجویز پیش کی تھی کہ شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو معمول کی بحری آمدورفت کے لیے کھولا جائے گا۔
قطری حکام کے مطابق وہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مذاکراتی عمل میں اقتصادی پابندیاں اور جوہری مذاکرات بھی زیر بحث ہیں۔
اب عباس عراقچی کی تہران میں مشاورت کو آئندہ ایرانی مؤقف طے کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، تاہم حتمی معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔


