ہومUncategorizedوزیراعظم کاائیرپورٹس پر جدید اسمارٹ اسکینرز نصب کرنے کا حکم

وزیراعظم کاائیرپورٹس پر جدید اسمارٹ اسکینرز نصب کرنے کا حکم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بلاوجہ تنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم نے فوری طور پر جدید اسمارٹ اسکینرز نصب کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ مسافروں کے سامان کی جانچ جدید طریقہ کار کے مطابق کی جا سکے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں کسٹمز کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی کہ مسافروں کے سامان کی جانچ کے لیے روایتی طریقہ کار کو ترک کر کے خودکار نظام اپنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسافروں کی سہولت اور آرام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو مسافروں کو بلاوجہ تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں کسٹمز حکام کو ہدایت دی گئی کہ اسمارٹ اسکینرز کے ذریعے سامان کی جانچ کی جائے تاکہ مسافروں کو غیر ضروری پوچھ گچھ سے بچایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق عملے کی تربیت بھی کی جائے۔

وزیراعظم نے کسٹمز کے نئے انفورسمنٹ نظام کو سراہتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے محصولات کی چوری روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں