ہومUncategorizedایمرجنسی کا نفاذ صدر مملکت کرتے ہیں جبکہ اس کی منظوری پارلیمنٹ...

ایمرجنسی کا نفاذ صدر مملکت کرتے ہیں جبکہ اس کی منظوری پارلیمنٹ دیتی ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ صدر مملکت کرتے ہیں جبکہ اس کی منظوری پارلیمنٹ دیتی ہے۔ حکومت کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹو کے اختیارات کسی بھی فرد کو تفویض کر سکتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ منظوری دے دے تو آئینی طریقے سے ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات گورنر کو بھی دیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایمرجنسی کے نفاذ کے سیاسی اثرات ہوتے ہیں تو انہیں برداشت کرنا پڑے گا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کال کے باوجود تینوں صوبوں میں لوگ اکٹھے نہیں ہوئے۔ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد 4 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر صوبے میں امن و خوشحالی ہوگی تو عوام اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے حالات کو روکنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر دھڑے بندی اور اختلاف رائے موجود ہے اور لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کے اندر اختلافات ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسلام آباد پر چڑھائی کے راستے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں