ٹانک (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک خودکش حملہ آور جو پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا، راستے میں ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کے پاس موجود بارودی مواد اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ خود ہی ہلاک ہوگیا۔
دھماکے کے باعث سرکاری پٹوارخانے سے متصل دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کے تنازع سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔


