تہران (لارڈ میڈیا) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ایک ایسی دلدل میں پھنس گئے ہیں جہاں نہ تو مذاکرات کر سکتے ہیں اور نہ ہی جنگ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان آذربائیجان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دیا۔ رضائی نے کہا کہ ایران نے امریکا کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا ہے اور امریکی صدر ٹرمپ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے فوجی جنگ میں بے بسی کے باعث فضائی ناکہ بندی کا سہارا لیا ہے۔


