اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے عالمی امن، ترقی اور تعاون کے فروغ کے لئے پاکستانی موقف کو اجاگر کیا اور عالمی مالیاتی اداروں و کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر غور کیا۔


