ہومUncategorizedہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کا غیر متوقع انداز مداحوں کو بھا...

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کا غیر متوقع انداز مداحوں کو بھا گیا

لاس اینجلس (لارڈ میڈیا) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جہاں وہ ایک خاتون کی خیریت پوچھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 64 سالہ ٹام کروز نے ایک خاتون کو اکیلے بیٹھا دیکھ کر اس کی خیریت دریافت کی۔ خاتون موبائل پر مصروف تھی اور اداکار نے اسے پریشان سمجھا۔

یہ ویڈیو کلیمنٹینا نامی خاتون نے ٹک ٹاک پر شیئر کی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ میں ٹام کروز ایک کھلے دروازے کے سامنے سے گزرتے ہوئے رک جاتے ہیں اور خاتون کی خیریت پوچھتے ہیں۔

ٹام کروز خاتون کے پاس بیٹھ کر بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کلیمنٹینا بعد میں پہچانتی ہیں کہ یہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ہیں۔

بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون کسی خاص پریشانی میں مبتلا نہیں تھیں بلکہ فون پر ‘ڈوم اسکرولنگ’ کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹام کروز کے اس غیر متوقع انداز کو سراہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں