لاہور (لارڈ میڈیا) سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ احسن بھون نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اپنی ایل ایل بی ڈگری جعلی قرار دینے کے مبینہ بیان پر 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن بھون کی ایل ایل بی ڈگری کو جعلی قرار دینے کا بیان بے بنیاد اور ہتک آمیز ہے، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ احسن بھون نے 1989 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی اور ان کی ڈگری کو 2026 میں ویری فائیڈ قرار دیا گیا تھا۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر محمد صفدر کے پاس ڈگری کے جعلی ہونے کا کوئی مستند ریکارڈ ہے تو پیش کریں یا پھر بیان واپس لیں اور معذرت کریں۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ الزام کی بنیاد پر ڈگری کی قانونی حیثیت طے نہیں کی جا سکتی، اس کے لیے مستند ریکارڈ ضروری ہے۔
احسن بھون نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


