ازبکستان (لارڈ میڈیا) پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل برادرہُڈ-5 ازبکستان میں کامیابی سے مکمل ہوئی۔ یہ کثیرملکی مشق 13 سے 25 ستمبر 2026 تک جاری رہی، جس میں پاکستان سمیت پانچ ممالک کے دستے شریک ہوئے جبکہ قازقستان نے بطور مبصر شرکت کی۔
مشق کا مقصد شریک ممالک کی اسپیشل فورسز کے درمیان تعاون، رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ فورسز نے جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں پر عملی تجربات اور معلومات کا تبادلہ کیا۔
شریک فورسز نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔ اس مشق نے جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں کے حوالے سے باہمی تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا۔
ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے۔ اس میں مختلف ممالک کی اسپیشل فورسز کی شرکت سے مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی رابطہ کاری میں اضافہ ہوا۔


