ہومUncategorizedقطر کے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا

قطر کے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا

دوحہ (لارڈ میڈیا): قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جنگی مجرم کہا ہے۔ برطانوی صحافی پیرس مورگن کے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ جنگی جرائم تھے اور ذمہ دار کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

قطری وزیراعظم نے سات اکتوبر کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل عام تھا اور اس کے ذمہ دار کو جواب دہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے امریکی یونیورسٹیوں کو فنڈز دینے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی امداد امریکی حکومت کی درخواست پر اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں کی جاتی تھی۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے بتایا کہ قطر کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم میں سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا ایندھن اسرائیل سے خریدا جاتا تھا تاکہ غزہ کے بجلی گھر چل سکیں، جبکہ باقی رقم غریب خاندانوں اور سول ملازمین کو دی جاتی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حماس نے سات اکتوبر کے فوراً بعد عارضی جنگ بندی کے بدلے عام شہریوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اسرائیل نے اسے رد کر دیا تھا۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے بتایا کہ فوجی کارروائی سے پہلے انہیں وائٹ ہاؤس سے اطلاع دی گئی تھی۔ انہوں نے ایران کے جوہری معاملے کے پرامن حل، آبنائے ہرمز کی بحالی اور خلیجی ممالک و ایران کے درمیان نئے سیکیورٹی معاہدے کی تجاویز پیش کیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں