ہومUncategorizedصدارتی تنخواہ نہیں لیتا، کوئی شکریہ بھی نہیں کرتا، ٹرمپ

صدارتی تنخواہ نہیں لیتا، کوئی شکریہ بھی نہیں کرتا، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنی صدارتی تنخواہ نہیں لیتے اور کوئی ان کا شکریہ ادا نہیں کرتا۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کو امریکی تاریخ کے اہم ترین اقدامات میں شمار کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے جعلی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب سے فیک نیوز کو آرٹیفیشل نیوز کہیں گے کیونکہ یہ کہنا انہیں پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر انٹیلیجنس یا SI نام دیا گیا ہے اور وہ ایک طاقتور ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حکومت کئی سالوں سے خراب چلتی آ رہی ہے تاہم اب ان کی انتظامیہ حکومت کی خامیاں درست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بیوروکریٹس نے ایسا رویہ اختیار کیا جیسے عوام کو حکومت کو جواب دینا ہو۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کا مقصد امریکی عوام کی خدمت کرنا ہے، لیکن طویل عرصے سے عوام کا تجربہ اس کے برعکس رہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی صدارتی تنخواہ نہ لینے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کی تنخواہ نہ لینے پر کوئی شکریہ ادا نہیں کرتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں