ہومUncategorizedعمران خان کی 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی

عمران خان کی 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان نے 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی واپسی ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم ‘ادھورے ہم، ادھورے تم’ کے ذریعے کی ہے، جس کی ہدایت کاری دانش اسلم کر رہے ہیں۔

عمران خان نے 2015ء میں کنگنا رناوت کے ساتھ فلم ‘کٹی بٹی’ میں کام کرنے کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ اب ان کے مداح انہیں ایک بار پھر بڑے پردے پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

اداکار نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی نئی فلم موجودہ فلموں میں بعض کہانیوں اور جذبات کی عدم موجودگی کا شعوری ردِعمل ہے اور یہ ایک بالغ رومانوی کامیڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ناظرین نے ان کی سابقہ رومانوی کامیڈی فلموں کو پسند کیا ہے تو وہ اس فلم سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ عمران خان جلد نیٹ فلکس پر اداکارہ بھومی پڈنیکر کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ فلم پوسٹ پروڈکشن میں ہے اور 2026ء کے اواخر میں ریلیز کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں