ہومUncategorizedوزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر...

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

نیویارک (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ ان ملاقاتوں میں کویت کے ولی عہد، آسٹریا کے چانسلر، صومالیہ اور کینیا کے صدور شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کے دوران تجارت، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے انسانی وسائل کی ترقی اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹاکر اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے بھی ملاقات کی، جہاں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کینیائی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے، ماں اور بچے کی صحت سمیت مختلف شعبوں میں فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا اور بل گیٹس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں