ہومUncategorizedپٹرولیم قیمتوں کے شفاف تعین کیلئے نیا فارمولا تیار

پٹرولیم قیمتوں کے شفاف تعین کیلئے نیا فارمولا تیار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے شفاف تعین کیلئے نیا فارمولا تیار کر رہی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت نے ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔

نئی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب کی جائے گی اور حکومت قیمتوں میں ردوبدل کی وجوہات سے عوام کو مکمل آگاہ رکھے گی۔ توقع ہے کہ آنے والے جمعے کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں