کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتے نو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے اوول گراؤنڈ پر بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔ اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اٹھانا ان کے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ تھا۔ انہوں نے اس کامیابی کو ٹیم، کوچنگ سٹاف، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ کاوش قرار دیا۔
فخر زمان نے اپنی فائنل اننگز کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔ ابرار احمد نے کہا کہ انہوں نے 2017 کا فائنل گھر بیٹھ کر دیکھا اور پاکستان کی جیت پر وہ بے حد خوش تھے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ وہ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نیٹ بولر تھے۔
عامر جمال نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ تھا۔ انہوں نے سیمی فائنل اور فائنل کی ناقابلِ فراموش یادوں کا ذکر کیا، خاص طور پر شاداب خان کے شاندار کیچ نے پاکستان کو مقابلے میں واپس لا کھڑا کیا تھا۔


