راولپنڈی (لارڈ میڈیا) پولیس نے رتہ امرال کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو عظیم آباد سے حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائی کے لیے ہولڈنگ سینٹر ڈھوک سیداں منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار افراد میں عبدل مدد، مسعود، اسامہ، شاہدہ، عائشہ اور تنزیلہ شامل ہیں۔ پولیس نے اس دوران 50 گھروں اور 30 دکانوں کی تلاشی لی جبکہ 60 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔


