کیف (لارڈ میڈیا) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس بھی کچھ اہداف پر حملے روکتا ہے تو یوکرین بھی جواب میں بعض اہداف پر حملے روکنے کے لیے تیار ہے۔ زیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیا کہ اگر شراکت دار اس بات کو یقینی بنائیں کہ روس یوکرین کے بجلی کے نظام، توانائی تنصیبات اور غذائی اشیا کی ترسیل کے راستوں کو نشانہ نہیں بنائے گا تو یوکرین بھی ایسے حملے روکنے کے لیے تیار ہے۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ کسی بھی جزوی جنگ بندی کو قابلِ اعتماد اور طویل المدت ہونا چاہئے اور یہ روس میں رواں ماہ ہونے والے انتخابات کے بعد بھی برقرار رہنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کا خاتمہ ضروری ہے اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے سے گریز پر مبنی کشیدگی میں کمی کا اقدام امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس اور یوکرین توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے پر متفق ہو گئے ہیں۔


