اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے بھی دستخط موجود ہیں۔
وزیراعظم نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان 47 سالہ دشمنی کا خاتمہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
یہ یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی جبکہ پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ میں اس تقریب کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی۔


