ہوماہم ترینپیٹرول 384، ڈیزل 415 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا

پیٹرول 384، ڈیزل 415 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے 16 ستمبر 2026 سے نئی قیمتوں کا اطلاق کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 409 روپے 42 پیسے سے بڑھا کر 415 روپے 83 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 380 روپے 24 پیسے سے بڑھا کر 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی قیمتیں ہیں، جو پلاٹس کی شرح، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات پر مبنی ہیں۔

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 106 ڈالر فی بیرل اور برینٹ خام تیل 108.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

حکومت نے بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے وزیراعظم اسپیشل فیول ریلیف اسکیم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے ریلیف دیا جا رہا ہے۔

حکومت نے اس اسکیم کے لیے 75 ارب روپے کی منظوری دی ہے، جبکہ اس پر تقریباً 25 ارب روپے ماہانہ خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں