انقرہ (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آر فور اور آر فور پلس ای تھری اجلاسوں کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے ترک صدر کو نیک خواہشات پہنچائیں اور اجلاسوں کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی اور مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترک صدر اردوان نے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کیا اور آر فور اور آر فور پلس ای فور فارمیٹس کے تحت ہونے والی بات چیت کو سراہا۔


