ہوماہم ترینٹرمپ کی ایران کو وارننگ، فوجی کارروائی کسی بھی وقت ممکن ہے

ٹرمپ کی ایران کو وارننگ، فوجی کارروائی کسی بھی وقت ممکن ہے

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی اور معاہدے، دونوں امکانات برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران پر کل بھی حملہ کرسکتا ہے، تاہم کارروائی کے وقت سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرے یا نہ کرے، جیت امریکا کی ہوگی، کیونکہ امریکا نے ایران کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی ہے۔

امریکی صدر نے ممکنہ مشن ختم کرنے یا ایران کے معاہدے پر آمادہ ہونے کی امید کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ ایک بڑے اور اچھے معاہدے کی امید ظاہر کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں