ہومتازہ ترینامریکی اسرائیلی جارحیت سے علاقائی ممالک کا مستقبل متاثر ہو سکتا ہے،...

امریکی اسرائیلی جارحیت سے علاقائی ممالک کا مستقبل متاثر ہو سکتا ہے، ایران

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کے اثرات ایران سے آگے پورے خطے تک پھیل سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں دیگر علاقائی ممالک کا مستقبل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ محاذ آرائی کی صورتحال کو سمجھتے ہوئے قومی اتحاد برقرار رکھیں اور ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ ذمہ داری سے کریں، ایران جنگ میں مکمل فتح حاصل کر کے عالمی طاقت بن کر ابھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی کشمکش محض فوجی محاذ تک محدود نہیں بلکہ اس کا تعلق قومی شناخت، ثقافت، مذہب اور ایرانی اسلامی تہذیب کے تحفظ سے بھی ہے۔

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اور تل ابیب ایران کی شناخت کو کمزور، اس کی ثقافت کو مٹانے اور اپنے اقدار و نظام مسلط کرنے کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں