اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک میں جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل مہنگا کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوا ہے۔ طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے نئی قیمت 357 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 352 روپے 41 پیسے فی لیٹر تھی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی نئی قیمت 330 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔


