ہومUncategorizedپی سی بی کا کرکٹرز کی میچ فیس بڑھانے کا اعلان

پی سی بی کا کرکٹرز کی میچ فیس بڑھانے کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ یہ اضافہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے اور مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں ہوگا۔

محسن نقوی نے یہ بھی بتایا کہ کنٹریکٹ کے لیے پانچ کیٹیگریز متعارف کرائی جا رہی ہیں اور ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے الگ الگ حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے سسٹم کو زیادہ کمپیوٹرائزڈ بنایا جا رہا ہے اور تقریباً 85 فیصد فیصلے ڈیٹا، فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے۔ ٹیسٹ کپتانی کے حوالے سے فیصلہ متعلقہ ٹیم اور سلیکشن حکام کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں