ہومانٹرنیشنلمودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارتی عوام بدحال

مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارتی عوام بدحال

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارتی معیشت اور عوام بدحالی کا شکار ہیں۔ بھارتی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق، بھارتی روپیہ کمزور ہو رہا ہے، سرمایہ کاری میں کمی اور نجی سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے۔

ترسیلاتِ زر میں کمی کی وجہ سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر دباؤ میں ہیں۔ حکومت پر الزام ہے کہ عوامی خزانے سے مودی کی عظمت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر بے تحاشا رقم خرچ کی گئی ہے۔

مودی حکومت کے وزیر امت شاہ پر بھی الزام ہے کہ وہ بھارت کو ہندو راشٹرا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے۔

الزام لگایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا ہے، اور میڈیا پر دباؤ ڈال کر اپنی حکومت کو برقرار رکھا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں