ہومUncategorizedنیا دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا، ابراہیم...

نیا دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا، ابراہیم رضائی

تہران (لارڈ میڈیا) پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا۔ ان کے مطابق سعودی عرب کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنی چاہئیں تاکہ انہیں دوسروں پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب کا ترکی اور پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ انہیں وہ تحفظ نہیں دے سکتا جو انہیں امریکی حمایت کے باوجود حاصل نہیں ہو سکا۔

سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان یہ معاہدہ ایسے وقت ہوا ہے جب سعودی حکام کے مطابق انہیں عراق اور یمن کی ایران نواز ملیشیاؤں سے حملوں کے خطرے کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

اجلاس مکہ کے قصر الصفا میں ہوا جس میں سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان، ترکی کی جانب سے صدر طیب اردوان اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔ اس معاہدے کو مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں