ہومتازہ ترینچینی آٹو کمپنیاں توجہ کا مرکز، ٹیورین آٹو شو میں جدید گاڑیاں...

چینی آٹو کمپنیاں توجہ کا مرکز، ٹیورین آٹو شو میں جدید گاڑیاں نمائش کے لئے پیش

جمعہ کے روز شروع ہونے والے ٹیورین آٹو شو میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ چینی آٹو برانڈز کو شرکا کی جانب سے خاص توجہ ملی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ڈیوڈ امانتیا، چیف کری ایٹو آفیسر، پنین فارینا
’’ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہمارے پاس اب کہیں زیادہ ایسے ذرائع موجود ہیں جن کی مدد سے گاڑی کے اندرونی یا بیرونی ڈیزائن میں ایک نیا ماحولیاتی نظام اور نیا ماحول تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
اس لئے مجھے پختہ یقین ہے کہ مختلف ٹیکنالوجیز کو تیزی کے ساتھ یکجا کرنے سے ایسے جذبات پیدا کئے جا سکتے ہیں جن سے لوگ متاثر ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فابریزیو جیوجیارو، کار ڈیزائنر، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی، جی ایف جی اسٹائل
’’آج چینی کار بہت دلچسپ انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے اور اس کے ڈیزائن میں بہت زیادہ وسعت ہے۔ ٹیکنالوجی میں ایسی جدت ممکن ہوتی ہے۔ٹیکنالوجی میں نئے تجربات اور جدت کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کارمائن ڈی سانتیس، چیف فائنانشل آفیسر، ریکارو آٹو موٹیو
’’مستقبل کے لئے ہمارا ماننا ہے کہ ہمیں چینی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا تاکہ علم اور تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ اس طرح اطالوی صنعتی پیداوار اور فنی مہارت کو چینی ٹیکنالوجی کی مہارت کے ساتھ یکجا کیا جا سکے گا۔‘‘

ٹیورین، اٹلی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں