ہومUncategorizedنیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نیپرا نے ملک بھر کے لئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافی چارجز رواں ماہ اگست کے بلوں میں شامل کیے جائیں گے۔

سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں