ہومانٹرنیشنلایران پر جنگ مسلط ہوئی تو قوم متحد ہو گئی: صدر پزشکیان

ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو قوم متحد ہو گئی: صدر پزشکیان

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ نے ثابت کیا کہ جب ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کا معاملہ درپیش ہو تو پوری ایرانی قوم تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہو جاتی ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو درپیش چیلنجز اور بیرونی دباؤ کے باوجود عوام نے قومی یکجہتی کی مثال قائم کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے دوران مختلف سیاسی، سماجی اور فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہری ایک صف میں کھڑے نظر آئے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ 12 روزہ جنگ نے واضح کر دیا کہ ذاتی پسند و ناپسند سے قطع نظر، جب وطن کا معاملہ آتا ہے تو ہم ایک دھڑکتے ہوئے دل کی مانند ہوتے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد رہے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ایرانی صدر کا یہ بیان خطے کی کشیدگی اور ایران سے متعلق سفارتی و سیکیورٹی معاملات کے وقت میں آیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں