میٹا (لارڈ میڈیا): انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا صارفین کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین اپنی پروفائل کی پوسٹس کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تقریباً ایک سال پہلے اس فیچر کا اعلان کیا تھا اور اب اسے عالمی سطح پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو اپنی پروفائل پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔
صارفین کو پروفائل سیٹنگز میں ایک نیا ری آرڈر آپشن ملے گا، جس سے وہ اپنی پوسٹس کو کسی بھی ترتیب میں منتقل کر سکیں گے، چاہے وہ برسوں پہلے کی پوسٹس ہی کیوں نہ ہوں۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پروفائلز کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینے میں مدد فراہم کرنا ہے، اور اس کا مطالبہ بہت زیادہ کیا جا رہا تھا۔


