کیوپرٹینو (لارڈ میڈیا): ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی او ایس 27 ستمبر 2026 میں عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 2026 کانفرنس میں متعارف کرائے گئے۔
آئی او ایس 27 میں موجود اے آئی فیچرز صرف آئی فون 15 پرو، 15 پرو میکس، آئی فون 16 سیریز، آئی فون 16 ای، آئی فون 17 ای، آئی فون ائیر اور آئی فون 17 سیریز میں دستیاب ہوں گے۔
نیا آپریٹنگ سسٹم آئی فون 11 یا اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے بھی دستیاب ہوگا، یعنی آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13، 14، 15، 16 اور 17 سیریز کے فونز میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
آئی فون ایس ای (سیکنڈ جنریشن یا اس کے بعد کا ورژن) میں بھی اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکے گا، جبکہ 2018 سے پہلے کے ماڈلز میں اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔


