اسکردو (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے 30 فیصد ووٹ لے لیے ہیں۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
استحکام پاکستان پارٹی کو 8 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کو مجموعی طور پر 29 فیصد ووٹ ملے۔ ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک پاکستان نے 4، 4 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی کے امیدواروں کو 2 فیصد ووٹ ملے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 11 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ایک نشست پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کامیاب ہوئی جبکہ استور کے دو حلقوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا جبکہ گورنر مسلم لیگ ن سے ہوسکتا ہے۔


