ہومانٹرنیشنلآیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ عاشورہ کے بعد متوقع

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ عاشورہ کے بعد متوقع

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی خبر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید ہونے والے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد ہوگی۔ ایجنسی کے مطابق تدفین کا حتمی وقت اب تک مقرر نہیں کیا گیا ہے اور متعلقہ ہیڈکوارٹرز باضابطہ اعلان کریں گے۔

امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر بمباری کی تھی جس میں وہ شہید ہو گئے تھے۔ ایرانی میڈیا نے بمباری کے اگلے روز ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بمباری کے روز وہ آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں