ہومUncategorizedسندھ میں گندم کی قلت کی خبروں کی تردید

سندھ میں گندم کی قلت کی خبروں کی تردید

کراچی (لارڈ میڈیا): وزیر خوراک سندھ محبوب الزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے گندم اور آٹے کی قیمتوں پر اجلاس کی صدارت کی جس میں اعلان کیا گیا کہ مہنگے آٹے پر مجبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

محبوب الزمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم کے ذخائر کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے اور جلد ہی تفصیلی رپورٹ ان کو بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کسانوں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

دوسری جانب فلار ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے سندھ حکومت کے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی نہ لگانے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور پنجاب کی پابندیوں کے اثرات پورے ملک میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں