ہومUncategorizedلٹن داس کا محمد رضوان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام

لٹن داس کا محمد رضوان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام

ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بھارتی وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ بنگلادیشی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، اور اس دوران ان کے اور رضوان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ لٹن داس نے انٹرویو میں کہا کہ رضوان نے بنگلادیشی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا، جو کھیل کے اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران گرما گرمی ہو جاتی ہے لیکن میچ کے بعد ہاتھ ملانا چاہیے۔ داس نے کہا کہ اگر رضوان کو مجھ سے کوئی مسئلہ تھا تو الگ بات ہے، مگر باقی پاکستانی کھلاڑیوں نے ہم سے ہاتھ ملایا، یہ رضوان کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل تھا۔

لٹن داس نے سابقہ ٹیسٹ میچ میں تلخ کلامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رضوان پر وقت ضائع کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رضوان پر دباؤ ڈالنا چاہتے تھے کیونکہ ان کا ریکارڈ بنگلادیش کے خلاف بہت اچھا ہے۔

داس نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ رضوان وقت ضائع کرنا پسند کرتے ہیں، خاص طور پر جب موسم گرم ہو۔ انہوں نے کہا کہ وکٹوں کے پیچھے موجود ہونے کے باعث انہیں کافی مشکل پیش آ رہی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں