ہومانٹرنیشنلافغانستان میں خواتین کی گرفتاریاں، عالمی احتجاج

افغانستان میں خواتین کی گرفتاریاں، عالمی احتجاج

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے لباس کے ضوابط کی خلاف ورزی پر خواتین کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ ہرات سمیت متعدد شہروں میں یہ گرفتاریاں ہو رہی ہیں، جس پر عالمی برادری نے شدید احتجاج کیا ہے۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے طالبان کے انتہا پسندانہ اقدامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے افغان معاون مشن (یوناما) نے کہا ہے کہ ہرات میں خواتین کی گرفتاریاں اور حراست میں لینا تشویشناک ہے۔

یوناما نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان حکومت شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور مرد و خواتین کی قانونی برابری یقینی بنائے۔

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پرپل سیٹرڈیز موومنٹ نے کہا ہے کہ ہرات میں خواتین کی گرفتاریاں انسانی وقار اور اپنی مرضی کے لباس پہننے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں