ہومUncategorizedمزمل اسلم کی وفاقی حکومت پر بجٹ نہ بنانے کی تنقید

مزمل اسلم کی وفاقی حکومت پر بجٹ نہ بنانے کی تنقید

پشاور (دنیا نیوز): مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے بجٹ نہیں بن رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس عین وقت پر ملتوی کر دیا گیا جبکہ سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس بھی 21 مئی کے بجائے یکم جون کو کیا گیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ میں تاخیر سے کاروباری طبقے میں تشویش پیدا ہو رہی ہے جس کا اثر سٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے آئی ایم ایف سے اوور کمٹمنٹ کا مسئلہ ہے اور اخراجات بھی کنٹرول نہیں ہو رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو 430 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا ہے اور چاہتی ہے کہ صوبے زراعت اور پراپرٹی سیکٹر سے ٹیکس اکٹھا کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں