مظفرآباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اختتام پذیر ہو گئی ہے اور اس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کانفرنس میں شرکت کی اور جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا اور قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات آئین کے مطابق مقررہ مدت میں منعقد کیے جائیں گے۔
اے پی سی میں بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ حریت قیادت اور سیاسی کارکنان کی غیر قانونی نظر بندی اور قید کی بھی مذمت کی گئی۔
اعلامیہ میں اپوزیشن رہنما آزاد کشمیر نے خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی نے رویہ درست نہ کیا تو عدم اعتماد کی تحریک لائی جا سکتی ہے۔


