ہومUncategorizedخواجہ آصف: افغانستان دہشتگردی کا منبع، امریکہ نے ہمیں استعمال کیا

خواجہ آصف: افغانستان دہشتگردی کا منبع، امریکہ نے ہمیں استعمال کیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے اور ہمارے جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے افغانستان سے دہشتگردی کے مسئلے پر پوائنٹ سکورنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان ان کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں جن کی برسوں میزبانی کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، خصوصاً ایران اور امریکہ کے معاہدے سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور ایران پر پابندیوں میں نرمی بلوچستان کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ دہشتگردی کے معاملے پر قطر اور ترکیہ کے ذریعے مذاکرات ہوئے لیکن نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے۔ افغان قیادت کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوئیں لیکن وہ ضمانت دینے کو تیار نہیں تھے۔

خواجہ آصف نے بلوچستان میں امن قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج سڑکیں محفوظ نہیں ہیں تو یہ اس ایوان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افغانستان کو دہشتگردی کا منبع قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمیت سب ہمیں استعمال کر کے چلے گئے اور خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں