اتوار, جون 15, 2025
ہومLatestملک میں خون کی قلت بڑا مسئلہ ،عوام قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے...

ملک میں خون کی قلت بڑا مسئلہ ،عوام قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے رضاکارانہ خون دیں، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک میں خون کی قلت بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے رضاکارانہ خون دینے کی اپیل کردی۔ خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہر سال 14جون کو رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال عالمی یوم خون عطیہ دہندگان کا تھیم ‘خون دیں، امید دیں، مل کر زندگیاں بچائیں’ ہے، خون کا عطیہ نہ صرف ایک انسانی ہمدردی کا مظہر ہے بلکہ یہ صحت کے نظام کی ایک بنیادی ضرورت بھی ہے، جراحی، زچگی، کینسر اور خون کی کمی میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کی باقاعدہ دستیابی نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خون کی قلت ایک بڑا مسئلہ ہے ،عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں خون کے عطیات کی کمی کے باعث خون کی دستیابی محدود ہے، حکومت پاکستان اس صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے ذریعے عوامی آگاہی کی مہم جاری ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان میں صرف 10فیصد عطیات رضاکارانہ طور پر دیئے جاتے ہیں جبکہ باقی خون مریضوں کے رشتہ داروں یا دوستوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کیلئے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!