اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت نے خود فائدہ اٹھانے کے لیے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کو فائدہ پہنچایا ہے اور پیٹرول کی قیمت میں ایک تہائی حصہ حکومت کا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس گنجائش تھی لیکن عوام کو فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔


