ہوماہم ترینیورپ میں گرمی کے باعث ایشیائی ایئر کنڈیشنرز کی فروخت میں غیر...

یورپ میں گرمی کے باعث ایشیائی ایئر کنڈیشنرز کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ

یورپ (لارڈ میڈیا): یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے نتیجے میں ایشیائی کمپنیوں کے ایئر کنڈیشنرز کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کی سام سنگ اور ایل جی، چین کی میڈیہ اور جاپان کی مٹسوبشی الیکٹرک کو یورپی ممالک میں ایئر کنڈیشنرز کی طلب میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سام سنگ نے بتایا ہے کہ اٹلی، اسپین اور فرانس میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ایئر کنڈیشنرز کی فروخت میں ڈبل ڈیجٹ کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ ایل جی کے مطابق جنوبی کوریا میں اس کی فیکٹری اپریل سے مکمل پیداواری صلاحیت پر کام کر رہی ہے۔

چینی کمپنی میڈیا کے مطابق مئی کے آخری دو ہفتوں میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اس کے پورٹا اسپلٹ ایئر کنڈیشنر کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا، بعض مارکیٹوں میں یہ ماڈل مکمل طور پر فروخت ہوگیا۔ جرمنی میں آن لائن فروخت میں 37 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسپین اور فرانس کو ترسیل میں 108 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یورپ میں پرانی عمارتوں کے باعث ایئر کنڈیشنرز کی تنصیب مہنگا اور پیچیدہ عمل ہے، جہاں ایک یونٹ کی تنصیب پر ایک ہزار یورو سے زائد لاگت آ سکتی ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق یورپ میں صرف تقریباً 20 فیصد گھروں میں ایئر کنڈیشنرز موجود ہیں۔

جاپانی کمپنی مٹسوبشی الیکٹرک نے بھی کہا ہے کہ فرانس، اسپین، برطانیہ اور جرمنی میں گرمی کے باعث ایئر کنڈیشنرز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی حفاظت کے لیے کولنگ ٹاولز، پانی سے ٹھنڈے ہونے والے کلائی بینڈز اور دھوپ سے بچاؤ کے سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں