برطانیہ (لارڈ میڈیا): لیگو نے سویڈش برانڈ کوئنزگ کی مشہور اسپورٹس کار کا ماڈل تیار کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اس گاڑی نے برطانیہ کے گڈ ووڈ سرکٹ پر 111 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرتے ہوئے دنیا کی تیز ترین لیگو کار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
کوئنزگ کے آفیشل ٹیسٹ ڈرائیور مارکس لنز نے اس منفرد گاڑی کو ٹریک پر دوڑایا، جبکہ اس سے قبل کسی بھی لیگو کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔
لیگو کی ماہر ٹیم نے اس کار کی تیاری میں ساڑھے سات ماہ اور تقریباً 9 ہزار 400 گھنٹے صرف کیے۔
گاڑی کا مجموعی وزن ایک ہزار 800 کلوگرام ہے، جس میں 400 کلوگرام صرف لیگو کے پلاسٹک بلاکس پر مشتمل ہے، جبکہ اسے چلانے کے لیے ایک چھوٹا مگر طاقتور الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے۔


