ہوماہم تریناوپن اے آئی کا جی پی ٹی 5.6 ماڈل مؤخر

اوپن اے آئی کا جی پی ٹی 5.6 ماڈل مؤخر

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے جدید مصنوعی ذہانت ماڈل جی پی ٹی 5.6 کی عوامی ریلیز حکومتی درخواست پر مؤخر کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ ماڈل صرف محدود شراکت داروں کو فراہم کیا جائے گا جن کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے۔

اوپن اے آئی نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ جدید اے آئی ماڈلز سے وابستہ قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ امریکی پالیسی ساز مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مصنوعی ذہانت کے محفوظ استعمال کے لیے نیا فریم ورک تیار کر رہی ہے۔ اوپن اے آئی نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ محدود پیمانے پر ریلیز ایک عارضی اقدام ہے تاکہ حکومت کے ساتھ جدید اے آئی ماڈلز کی لانچنگ کے لیے جامع طریقہ کار وضع کیا جا سکے۔

کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5.6 کی صلاحیتوں سے متعلق امریکی حکام کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت اے آئی ڈویلپرز کو ماڈلز کی ریلیز سے قبل 30 روز تک حکومتی جائزے کے لیے پیش کرنا ہوگا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سول جی پی ٹی 5.6 کمپنی کا سب سے جدید ماڈل ہوگا جبکہ دیگر ماڈلز کو اضافی سیکیورٹی جائزے کے بعد متعارف کرایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں