لاہور (لارڈ میڈیا): سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پوری دنیا سے شاباش مل رہی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے اپوزیشن پر تنقید کی اور کہا کہ عاشورہ کے موقع پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کا الزام اور بلین ٹری سونامی کو بڑا فراڈ قرار دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اپنے دور میں فاریسٹ کور کو بڑھا دے گی اور 5 ہزار سے زائد واٹر پلانٹس لگانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہزار دیہات میں صاف پانی اور ڈرینیج کے منصوبے پر کام جاری ہے۔


