ہوماہم ترینتہران-دبئی پروازوں کی بحالی یکم جولائی سے دوبارہ شروع

تہران-دبئی پروازوں کی بحالی یکم جولائی سے دوبارہ شروع

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور دبئی کے درمیان پروازیں یکم جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق، اماراتی اور ایرانی حکام نے پروازوں کے لیے ضروری اجازت نامے جاری کر دیے ہیں۔

ابتدائی طور پر ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں دبئی جائیں گی اور بعد ازاں دیگر ایئرلائنز بھی یہ روٹ استعمال کر سکیں گی۔

بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کی بحالی ابھی زیر غور ہے اور دیگر پروازوں کی بحالی متعلقہ حکومتی اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں