دبئی (لارڈ میڈیا) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہو گئی ہے۔ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔
پاکستان ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 5 ستمبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔


